اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ کے باجود پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
بالی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں بھارتیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔
اداکار نے کہا کہ’ مجھے ممبئی بہت پسند ہے میرا اکثر بھارت آنا جانا رہتا ہے، وہاں میرے بہت سے دوست بھارت سے ہیں جس میں سنجے لیلیٰ بھنسالی سب سے قریبی ہیں، مونا کپور میری منہ بولی بہن ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ میرے بہت سے قریبی دوست بھارتی ہیں تو میں وہاں اپنے گھر جیسا ہی محسوس کرتا ہوں، وہاں بہت گرمجوشی اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کا کہنا تھا کہ لاکھ اختلاف ہو، لیکن دونوں ممالک میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہی ہیں، ہمارے والدین بھارت سے ہجرت کرکے آئے، یہاں سے بہت سے وہاں گئے، ہمارے جینز ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور اس رشتے کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔
عمران عباس نے دہلی ائیرپورٹ کی پسندیدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سے ائیرپورٹس دہلی ائیرپورٹ سے اچھے ہیں تاہم دہلی ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بہت عمدہ ہے۔
عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل
خیال رہے کہ عامر عباس نے اب تک 8 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے 3 فلمیں بولی وڈ کی ہیں۔
عمران عباس نے اگرچہ کیریئر کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے کیا اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کی، جس کے بعد 2013 میں انہوں نے فلم ‘انجمن’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
عمران عباس کی پہلی بولی ووڈ فلم 2014 میں ‘کریئیچر تھری ڈی’ ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔
عمران عباس کی دوسری بولی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی، جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل تھیں، ان کی تیسری بولی وڈ فلم ‘جانثار’ 2015 میں ریلیز ہوئی۔