جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹار عمران عباس کا بالی وڈ کی نامور اداکارہ امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

امیشا پٹیل حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر 2‘ میں اداکار سنی دیول کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ 11 اگست کو نمائش کیلیے پیش کی جانے والی یہ فلم اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

امیشا پٹیل اور عمران عباس ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ امریکا میں تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ اداکار نے اپنی دوستی کی فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں آپ کیلیے بہت خوش ہوں۔‘ انہوں نے اپنے اس میں فلم کا تو ذکر نہیں کیا لیکن عام خیال ہے کہ اداکار نے ’غدر 2‘ کی زبردست کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

گزشتہ سال ستمبر میں دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر اداکاری کر رہے تھے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میں معاشقے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بعدازاں امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں ان خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی۔ معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی۔ یہ سب بکواس ہے۔ میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں