کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے زندگی بہتر بنانے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کردی۔
معروف اداکارعمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔‘
اداکار کی جانب سے بہتر زندگی گزارنے کے لیے شیر کیے گئے 8 اصولوں میں سرفہرست شکایات کے بجائے شکر کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
عمران عباس نے ویڈیو میں لکھا کہ ’بہتر اور مثبت زندگی حاصل کرنے کے لیے شکایات کے بجائے تعریف کریں اور روزانہ خوش قسمت ہونے پر شکر ادا کریں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔‘ ‘منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔‘
عمران عباس نے مزید لکھا کہ ’اپنے خیالات پر قابو رکھیں، یاد رکھیں جو آپ بیچ بوئیں گے منفی یا مثبت وہی اُگے گا۔‘
واضح رہے کہ اداکار عمران عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’امانت‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عروہ حسین، صبور علی، بابر علی، ہارون شاہد، سلمان سعید ودیگر نمایاں ہیں۔