پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

دنیا کے 100 خوبصورت مردوں‌ کی فہرست میں‌ عمران عباس کا نام بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بین الاقوامی ادارے نے دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست جاری کردی جس میں ایک پاکستانی اداکار کا نام بھی شامل ہے۔

نجی ویب سائٹ نے دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست برائے سال 2020 شائع کی جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس کا نام شامل ہے۔

عمران عباس نے پرکشش یا خوبصورت مردوں کی فہرست میں نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویب سائٹ کی پوسٹ شیئر کی۔

عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست میں 39ویں نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا 45ویں جبکہ ورن دھون 63ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

عمران عباس نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں