جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

بیٹوں سے بات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے صوابدیدی حراست نے بانی پی ٹی آئی کی نظر بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابدیدی حراست سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حراست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، انھیں فوری طورپررہا کرنا چاہیے۔

ورکنگ گروپ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں معاوضے اوردیگرامورکی تلافی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں