منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرن نے عمران اشرف کا نام ہٹا دیا اور تصاویر ڈیلیٹ‌ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

اداکار عمران اشرف کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے کے دوران اپنے شاندار اداکاری سے اپنا نام بنایا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ کرن اشفاق نے اپنے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

واضح رہے کہ عمران اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں