جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

رینجرزاورایجنسیاں پنجاب میں کارروائیاں کریں، عمران خان کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عمران خان نے رینجرزاورایجنسیوں سے پنجاب میں بھی آپریشن کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑاڈاکا ڈالا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں پرفوج اوررینجرز کا بول بالا ہے، جنرل راحیل شریف کاگراف آسمانوں پر جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں پر کراچی والے بہت خوش ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری نواز شریف پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ  کاروائیاں رکوائی جائیں مجھےنہیں لگتا کہ فوج کارروائیوں سے پیچھے ہٹے گی۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے رینجرزاور ایجنسیوں سے پنجاب کارخ کرنے کامطالبہ کیا ساتھ ہی عمران خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نندی پور کیس کا انٹرنیشنل آڈٹ کرایا جائے۔

دوسری جانب عمران خان نے صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کو پارٹی سےنکال دیا جبکہ اعظم سواتی کونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ دود دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت رہے نہ رہے پارٹی میں ڈسپلن لائیں گے، انہوں نے رینجرزکودعوت دی کہ خیبرپختونخوا میں جن بدعنوانوں کو وہ نہ پکڑسکیں رینجرز ان پرہاتھ ڈالے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں