اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی قیادت بانی کو باہر لانے کیلیے کچھ نہیں کر رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت سے تو ہم کوئی بات نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی بات نہیں کی ہم تو موجودہ قیادت پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ بانی کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کر رہے، ہماری پارٹی میں واپسی کافیصلہ بانی پی ٹی آئی نے خود کرنا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا سب کو پتہ ہےکہ کیسے ہوئی تھی اس وقت پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاؤن ہو رہا تھا ایسے بہت سے لوگ تھےجنہوں نے برداشت کر لیا جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے اندازہ نہیں ہےکہ ان کیساتھ کیا کچھ ہوا۔

فواد چوہدری کی واپسی سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، رؤف حسن

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مشکل مرحلہ تھا کبھی موقع ملا تو بتاؤں گا کسی نے ہم سےکوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی کسی نےکوئی ہدایت کی ہے فواد چوہدری اور ہم ساتھ بیٹھے تھے اور موجودہ قیادت کو دیکھ رہے تھے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے کچھ نہیں کررہی، موجودہ قیادت کو کوئی نہیں روک رہا اور باقی لوگوں کو پکڑ لیا جاتا تھا موجودہ قیادت نے بانی کی رہائی کیلئے کتنے دھرنے دیئےکہاں احتجاج کیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں