تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چیف الیکشن کمشنر ملاقات کیلیے آئے اور کہا کوئی عہدہ دے دیں، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ چیف لیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عہدہ مانگنے کے لیے میرے پاس گورنر ہاؤس آئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ریکارڈ موجود ہے لاگ بک میں اندرج اور تصاویر بھی موجود ہیں، سکندر سلطان راجہ ایک مرتبہ میرے پاس گورنر ہاؤس سندھ آئے تھے، انہوں نے کہا کسی بھی جگہ سیکریٹری لگا دیں یا کوئی عہدہ دے دیں۔

عمران اسماعیل نے کہا: ’سکندر سلطان راجہ نے کہا کہیں بھی لگا دیں آپ لوگوں کے کام کروں گا، انہیں اب بھی دیکھ لیں ان کا جھکاؤ کس طرف ہے، ان کی جانبداری سب پر واضح ہو چکی ہے، میں تو کہتا ہوں کہ ان کو انتخابی نشان الاٹ کر دینا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی اتحاد اقتدار میں آکر پھنس گیا، انہیں سمجھ نہیں آ رہا کیا کریں، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے انہیں سرپرائز دیا، عام انتخابات سے یہ گھبرا رہے ہیں کیوں کہ انہیں پھر سرپرائز ملے گا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا: ’ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو نااہل کر دیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان کو نااہل کر کے انتخابات جیت جائیں، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے، عمران خان کی مقبولیت کا عملی مظاہرہ 13 اگست کو بھی دیکھ لیں گے‘۔

Comments

- Advertisement -