تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’عمران خان ملک کیلیے سوچنے والا دلیر شخص ہے‘

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے سوچنے والا دلیر شخص ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے امدادی سامان بیچ کھایا، ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف چوروں کا ٹولہ ہے، ان شاء اللہ پاکستان میں عدل کا نظام قائم ہوگا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی جماعت فنڈ زیزنگ کرتی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسہ لیا، جس کا جینا مرنا اور جائیدادیں پاکستان میں ہیں یہ اس کے پیچھے پڑیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ضرور سندھ آئیں گے، وہ آج بھی خیبر پختون خوا کے دورے پر ہیں، سندھ ایک یتیم بچے کی طرح بلک رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -