تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’نواز شریف کو ماتھے پر لگا کلنک دھونے کیلیے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا‘

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ماتھے پر لگا کلنک دھونے کے لیے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صرف لوٹی دولت کا حساب نہیں بلکہ اب دولت واپس کرنی ہوگی، نوازشریف کو ماتھے پر لگا کلنک دھونے کیلیے عوام کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مریم اور کرائم منسٹر کے کیسز لٹک بھی جائیں تب بھی انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ہو سکتی، عوام کسی صورت اب مجرموں کو برداشت نہیں کرے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -