اشتہار

اعتماد کے ووٹ کا تھپڑ مار کر پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گے، عمران اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور ہائی کورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کرنے کے حکم پر بیان جاری کر دیا۔

عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والے گورنر پنجاب کے مقدر میں رسوائی لکھی تھی، پنجاب حکومت کی بحالی عمران خان کی ایک اور فتح ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پتھر پر لکیر ہے، اعتماد کے ووٹ کا تھپڑ مار کر اسمبلی تحلیل کریں گے، چہرے پر انگلیوں کے نشان کئی دن تک دیکھ کر شرمسار ہوتے رہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے غیر قانونی کام کیا ہے، ہم صدرِ پاکستان عارف علوی سے گزارش کرتے ہیں کہ اس گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام میں جانے کا خوف اس حکومت سے خودکشی کروا رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے لکھا: ’فکر نہ کرو عمران آ رہا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں