جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کے گھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں