تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ انگریزوں کی غلامی میں جائیں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے پاکستان کیلئے جدوجہد کی تھی وہ چاہتے تھے ہم ہندوؤں کی غلامی سے نکل جائیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ ہندوؤں کے بجائے انگریزوں کی غلامی میں جائیں۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب میں آپ کو کال دوں تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہیے، یہ سیاست نہیں ہے جہاد ہے آپ لوگوں نے گھر گھر جاکر تبلیغ کرنی ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کے سامنے ڈٹ جانا ہے یہ سب سے بڑی بت پرستی ہے، اللہ کے علاوہ کسی اور کے سامنے جھکتے ہیں تو اس کا مطلب بت پرستی کرتے ہیں، رزق کا خوف نہ کریں وہ اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے، آپ نے اچھائی کیساتھ اور رائےحق پر کھڑا ہونا ہے، اللہ نے کہیں بھی نیوٹرل رہنےکی اجازت نہیں دی، اللہ نے آزادی دی، ضمیر کیخلاف جانے سے اچھا ہے استعفیٰ دے دیں۔

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ میں جس طرح ظلم کیا گیا کوئی دشمن بھی ایسا نہیں کرسکتا، عوام کا سمندر دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی تھیں، ایسا ظلم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کیا جاتا ہے، آنسو گیس شیلنگ سے معصوم بچے متاثر ہورہے تھے، لانگ مارچ میں کون سے دہشت گرد تھے؟، جن پر اس طرح کا تشدد کیا گیا، تمام پرامن شہری احتجاج کیلئے نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ باہر کی سازش پر ہم پر حکومت مسلط کی گئی ہم اس حکومت کو نہیں مانتے، یہ عوام نکلی تھی کہ بڑے ڈاکو اوپر مسلط کردیئے گئے انہیں نہیں مانتے، پولیس والوں نے راوی پل سے نوجوان کو نیچے پھینک دیا، پولیس والے جو بھی حکم دے رہے تھے وہ ضمیر کیخلاف جارہے تھے، یہ نوکریوں کے غلام ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے دور میں 3 مرتبہ لانگ مارچ ہوئے، کبھی ڈیزل نکلتا تھا کبھی کانپیں ٹانگنے والا نکلتا تھا، لیکن ہم نے کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا، ہم تو انہیں کہتے تھے آئیں ہم کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے میری ذات پر باتیں کیں کیا فرق پڑا، آج بھی میری ان سے زیادہ عزت ہے یہ لوگ باہر نہیں نکل سکتے، سب سے بڑی بیماری آصف زرداری یہاں بیٹھا ہے، ایک لندن میں بیٹھا ہوا ہے باہر نکلتا ہے تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے انسان کو آزاد کردیا ہے، پاکستان ایک ہی نعرے پر بنا تھا، قائداعظم نے پاکستان کیلئے جدوجہد کی تھی وہ چاہتے تھے ہم ہندوؤں کی غلامی سے نکل جائیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ ہندوؤں کے بجائے انگریزوں کی غلامی میں جائیں، ملک کیلئے ان چوروں سے آزادی لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے 2 ماہ میں اتنی مہنگائی کردی جتنی ہم نے ساڑھے 3 سال میں نہیں کی، تیل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کیا گیا، مزید بھی قیمت بڑھے گی، روپے کی قدر گررہی ہے ڈالر 206 روپے پر پہنچ گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج سے 700 ارب روپے لوگوں نے نکال لیے ہیں، اب پتہ چلا ہے شہباز شریف کی جتنی ترقی تھی اشتہاروں میں ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا ، عمران خان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے یہ ابھی بھی دھاندلی کرکے گیم بنارہے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ ساراگیم  ’’این آر او 2‘‘ کیلئے ہورہا ہے، انہوں نے آتے ساتھ ہی اپنے سارے کیسز ختم کیے، نیب اور ایف آئی اے کو ختم کردیا گیا، اہم گواہ غلام شبیر، مقصودچپڑاسی اور ایف آئی اے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے، پراسیکیوٹر ذوالقرنین کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا لیکن وہ بچ گیا۔

Comments

- Advertisement -