اشتہار

عمران خان کا کور کمانڈر ہاؤس جلانے کی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمانڈر ہاؤس کو جلانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ میری ساری زندگی پرامن جدوجہد میں گزری ہے، کون وہ انسان ہوگا جو کور کمانڈر ہاؤس جلانے کی مذمت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی پرتشدد احتجاج کی بات نہیں کی، 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

نجی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، یہ آپ ان سے پوچھیں کہ انھوں نے ری ایکشن کیوں نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی نہ صرف مذمت بلکہ جو ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے، کارروائی کا مطلب یہ نہیں کہ مار پیٹ ہو اس سے خراب روایت پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں