تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

” قوم تیاری کرے ” دیر کے جلسے میں اگلا لائحہ عمل دوں گا، عمران خان

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیر کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل بتانے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے کہتا ہوں پھر تیاری کریں، ہفتے کو دیر آرہا ہوں وہاں جلسے میں اگلا لائحہ عمل دوں گا اور جب اگلا لائحہ عمل دوں تو پھر آپ کو تیار ہونا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں، خوف ہے کہ دیوالیہ نہ نکل جائے، جب معاشرہ طاقتور کو نہیں پکڑ سکا وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں،یہ ملک کا دیوالیہ نکال رہے ہیں اپنے کرپشن اور نیب کیسز کو ختم کر رہے ہیں، پہلے مشرف نے ان کے کرپشن کیسز معاف کرکے این آراو دیا، اب یہ کیسز معاف کراکر پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں، یہ پولیس کو تباہ کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمشنر کیساتھ ملکر دھاندلی کی تیاریاں کررہے ہیں، یہ الیکشن جیتنے کی نہیں بلکہ جمہوریت تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، امریکا کی غلامی، اداروں کی تباہی، بڑے چوروں کی چوریاں معاف کی جارہی ہیں، ملک نہ سنبھالا تو اس کا دیوالیہ نکل جائے گا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں اسٹبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے آپ نیوٹرل ہیں، بسم اللہ آپ نیوٹرل ہوں لیکن اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قوم جانتی ہے طاقت آپکے پاس ہے اور لوگ آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، تاریخ معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے جارہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں نیوٹرل ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور یہ اس سے تعلقات اچھے کرنا چاہتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا کہ فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، ہمارا بھی یہی نظریہ تھا کہ اسرائیل کو نہیں مان سکتے جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہ ہو،لیکن پاکستان سے اب ایک وفد اسرائیل گیا ہے اور اس وفد میں سرکاری ادارے کا ملازم بھی شامل ہے، جب سازش سے امریکا کے پتلے اوپر بیٹھ گئے ہیں تو پاکستان کا نظریہ پیچھے رہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم انسان ہمیشہ بزدل ہوتا ہے وہ صرف عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے، اسلام آباد میں 7 گھنٹے میں لوگوں کو باہر نکلتے دیکھا خوشی ہوئی، انہوں نے بربریت کا مقابلہ کیا، ان پر شیلنگ کی گئی، حکومت کی جانب سے ایسے شیل استعمال کئے گئے جو دہشتگردوں کیخلاف استعمال ہوتے ہیں، غلاموں پر جو باہر سے قبضہ کرتا ہے وہ اسطرح کی بربریت کرتا ہے، اس حکومت میں شہبازشریف اور قاتل رانا ثنااللہ ہیں،

عمران خان نے اپنے خطاب میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک شعر پڑھا کہ ‘ایک سجدہ جس کو تو گراں سمجھتا ہے، دیتا ہے لاکھوں سجدوں سے نجات’ اور کہا کہ جوعلامہ اقبال چاہتے تھے اب وہ قوم بن رہی ہے، آنسو گیس شیلنگ کے باوجود لوگ گھنٹوں تک کھڑے رہے، لوگوں نے بتایا ہم ایک آزاد قوم ہیں ہم کسی سے خوفزدہ نہیں، قوم غلامی اور امپورٹڈ حکومت قبول نہیں کریگی، تیاری کررہے ہیں ان لوگوں کا صفایا ہوجائے جوامپورٹڈ حکومت کاحصہ ہیں، خوف کا بت آپ نے توڑ دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری تحریک پاکستان کو حقیقی طور آزاد کرنے کی ہے، آزادی وہ ہے جب قوم کسی اور ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے فیصلے کرتی ہے، آزادی کی تحریک تب تک چلے گی جب تک حکومت شفاف الیکشن  نہیں کراتی، انہوں نے جلسے میں شریک نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانو کیا آپ حقیقی آزادی کی تحریک کیلیے تیار ہو،خوف زدہ تو نہیں ہوگے، قوم چاہتی ہے وہ پارٹی اقتدار میں آئے جوہمارے ووٹ سے آئے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے شہبازشریف آیا ہے، آٹا، پٹرول ڈیزل اور بجلی مہنگی ہوئی، ہندوستان نے چند روز قبل 25 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی، یہاں 30 روپے لیٹر بڑھا دی گئی، بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اس نے روس سے سستا تیل خریدا، لیکن تیس روپے سستا پیٹرول خرینے کی غلام حکومت کو امریکا سے اجازت نہیں ملی، یہ امریکا کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرتے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب شہبازشریف نے تقریر کی تو آپ نے اس سے پوچھنا تھا امریکا کی غلامی کیوں کررہے ہو، شہبازشریف سچا جواب دیتا کہ اس کے اور اس کے خاندان کے پیسے باہر پڑے ہیں اور اسے پتہ ہے کہ امریکا ناراض ہوگیا تو اس کے پیسے چلے جائیں گے، عوام ان کو نہیں مانتے کیونکہ یہ وہ پالیسیز بنائیں گے جو امریکا کی ہونگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمرے دور میں ملک کی آمدنی بڑھ گئی تھی، جی ڈی پی گروتھ 5.6 پر تھی، ترسیلات زر بڑھی تھی، پاکستان کی دولت میں اضافہ ہورہا تھا انھوں نے سازش کرکے حکومت گرائی، آج روپیہ گر رہا ہے ، ملکی دولت کم ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، جو اس سازش میں ملوث تھے تاریخ آپ کو بھولے گی نہیں عوام معاف نہیں کریگی۔

Comments

- Advertisement -