جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا سکھر میں جلسہ، کپتان آج کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : تحریک انصاف آج سکھرمیں عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی، تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان جلسےسے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں عمران خان کے جلسے کی تیاری زور شور سے جاری ہے، دریائے سندھ کے کنارے جلسے کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے جلسے کے لئے پندرہ فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جب کہ لب مہران گراؤنڈ میں کارکنان کے لئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان جلسےسے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماعلیم عادل شیخ نے جلسے کو سندھ میں تبدیلی کی بنیاد قراردیا اور کارکنوں کے ہمراہ کشتی میں دریائے سندھ کی سیر کی اورجلسے کی کامیابی کیلئے دعا کرائی۔

عمران خان شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے سکھر روانہ ہونگے اور رات نو بجے سکھر میں جلسے سے خطاب کرینگے، جلسے کے بعد کپتان کی اگلی منزل لاہور ہوگی، جہاں وہ دو روزہ قیام کے دوران عمران خان این اے ایک سوبیس کے ضمنی الیکشن کی مہم کا جائزہ لیں گے۔

سکھر میں آپ کامنتظر رہوں گا، عمران خان

گذشتہ روز سکھر میں جلسے سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انھوں نے سندھ کے عوام کو سکھرمیں جلسےمیں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ سکھر میں آپ کامنتظر رہوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعتہ المبارک کو میں سکھر آرہا ہوں ، پی ٹی آئی سندھ کے گھمبیرمسائل سے بخوبی واقف ہیں ،سندھ کےحالات میں بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ سندھ سے متعلق پچیس اگست کو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں