تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

روایتی سیاست نہیں کریں گے، نہ پروٹوکول لوں گا نہ ہی شاہ خرچیاں کی جائیں گی ،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ہم سے بڑی امیدیں لگا رکھی ہیں ، روایتی سیاست نہیں کریں گے،پروٹوکول لوں گا نہ ہی شاہ خرچیاں کی جائیں گی، میں خود مثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننےکی تلقین کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بطور وزیر اعظم نامزدگی کے بعد پارلیمانی پارٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1970 میں عوام نے مستحکم سیاسی اشرافیہ کو شکست دی ، اب عوام نے دو جماعتی نظام کو شکست دی ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے اور ہم پر بھاری ذمہ داری عائدکی ہے، عوام تبدیلی کے لئے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا ، روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں مسترد کردیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھ پر آج سب سےبڑی ذمہ داری آگئی ہے، تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجز سےبھرپور ہے۔

خیبرپختونخواہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت سنبھالی تو 70فیصد صنعتیں بند تھیں، سرمایہ اور ذہانت دونوں ہی خیبرپختونخوا سے نکل چکے تھے، اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن چکا تھا ،

عمران خان نے کہا کہ عوام ہم سے روایتی طرز سیاست و حکومت کی امید نہیں رکھتے ، روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں غضب کانشان بنائیں گے ، عوام آپ کے طرز سیاست اور کردار کے مطابق ردعمل دیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہم سے بڑی امیدیں لگا رکھی ہیں، نہ پروٹوکول لوں گا نہ ہی شاہ خرچیاں کی جائیں گی، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پالیسیاں بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کے پی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں کو سراہا ، عوام ہمیں روایتی سیاسی جماعتوں سے الگ دیکھتے ہیں، آپ امیدوں پر پورا اتریں، اللہ وہ عزت دےگا جس کا تصور بھی ممکن نہیں ، میں خودمثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننے کی تلقین کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ کوبحیثیت ٹیم مکمل اتحاد و اتفاق اپنانا ہے، عوام چاہتے ہیں پارلیمان ان کے لئے قانون سازی کرے ، عوام نے آپ کوپارلیمان میں بھیجا ہے تاکہ آپ نچلےطبقے کو اوپر لائیں، عوام آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ آپ ان کے لئے پالیسیاں بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جدوجہد سے بھرپور زندگی اتار چڑھاؤ سے عبارت ہوتی ہے ، میری جدوجہد پاکستان کے مستقبل کے لئے ہے، ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی ، 22 سال کی جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوا ، اس دوسرے مرحلے کے لئے اب ہمیں آئندہ 22سال کی تیاریاں کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اخلاقی طور پر کمزور ترین حزب اختلاف کا سامنا ہے ، حزب اختلاف اخلاقی وروحانی قوت سے محروم ہے، آج اللہ نے آپ کو اخلاقی برتری دی ہے۔

Comments

- Advertisement -