اشتہار

پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والاہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے، چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا حکومت پرتنقید نہیں کررہا تھا یہ پاکستانی عوام تھے، لندن میں بیٹھے لوگ ہمارے خلاف ٹرینڈ چلاتے رہے لیکن امپورٹڈحکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے، چوروں کے ٹولے کا جھوٹ ہر دوسرے دن پکڑا جاتا ہے، سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کے پکڑے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اب پاکستان کی تاریخ کاسب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے، یہ آزادی کی تحریک کے بعد دوسرا بڑا مرحلہ آنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم نے مجبوری میں شرکت کی، ہم نے یہ شرکت اس لیے کی کہ ہم غلام تھے، ہم نے روس سے تیل لینے کا فیصلہ کیا لیکن ہمارے بعد یہ غلام آگئے جنہیں امریکا کا ڈر تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد دوسرا اہم مرحلہ انصاف ہے، سارے ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ یہ ہے وہاں زرداری اور نوازشریف بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کے پاس سب سے زیادہ تیل ہے مگر چوروں کے باعث وہ تباہ ہوگیا، جب تک قانون کی حاکمیت نہیں ہوتی ترقی نہیں ہوتی، اس لئےیہ کہتا ہوں کہ اگراین آراودوں گاتوملک تباہ ہو جائے گا۔

ارشد شریف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ارشد شریف راہ حق پر کھڑاتھا، وہ ملک چھوڑ کر اس لیے نہیں گیا کہ اس کی جان چلی جانی تھی، اسے اصل خوف یہ تھا کہ اس کی آواز بند ہو جانی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں