اشتہار

‘پی ڈی ایم کےریلو کٹے کچھ بھی نہیں کرسکتے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا وقت آتاہے جو فیصلہ کن ہوتاہے، آج فیصلہ کن وقت ہے ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے اور عروج کی جانب بھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ پی ٹی آئی خواتین کنونش سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری جدوجہد پرپاکستان کا مستقبل ہے،آج ہم بہت بڑے کرائسز میں ہیں۔

ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم سری لنکا جیسی صورتحال کےقریب جارہےہیں،لوگ آٹے کےحصول کیلئےجان گنوارہےہیں، آج پاکستان میں کونسی قیامت آگئی، اپریل،مارچ میں کہاں تھےآج کہاں کھڑے ہیں،ہمارے دور میں تیل کی قیمت تو اوپرچلی گئی تھی آج تو نیچےآگئی ہے،کیا وجہ ہےآج تیل کی قیمتیں زیادہ ہیں انڈسٹریاں بند ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جن سے بھیک مانگ رہےہیں وہ بیل آؤٹ کیلئے بھاری قیمت مانگیں گے،ہمیں پاکستان کی قومی سلامتی پرسمجھوتہ کرکےقیمت ادا کرناپڑے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں یہ وقت ہے ملک کو سنبھالنےکا ہے، فیصلہ کن وقت ہے ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے اور عروج کی جانب بھی،ملکی تاریخ میں ایساوقت آتاہے جوفیصلہ کن ہوتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین لوگ پاکستان کیلیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

پی ٹی آئی کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شرکا کو مخاطب کیا کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب ہمارا ملک ٹوٹا تھا اس وقت ایسا خوف تھا جو آج ہے، جتنی دیر یہ بیٹھے رہیں گے کہ کرائسز مزیدبڑھتاجائےگا، یہ جب سےآئےہیں ہرماہ پاکستان نیچےجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہم نے جو حاصل کیا وہ کسی نے نہیں کیا، ہم تیاری کررہےہیں کہ پاکستان کو اب اس دلدل سے کیسےنکالناہے،کوئی جماعت پاکستان کودلدل سےنکال سکتی ہےتووہ تحریک انصاف ہے۔

پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کےریلو کٹےکچھ بھی نہیں کرسکتے،ان کا مقصد اپنی چوری چھپانا تھا انھوں نے اپنےکیسزختم کروالیے،نیب قانون میں ترامیم کرکے وائٹ کالرکرائم کےدروازےکھول دیئے،انہوں نےاپنی چوری بچانےکیلئےکرپشن کالائسنس دےدیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں