پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور چوہدری برادران کی ملاقات میں تحفظات دور ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری برادران کی ملاقات میں تحفظات دور ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت حسین کی تیماداری کے لیے گجرات میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چوہدری برادران سے 25 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کھلے ماحول میں ہوئی اور بات چیت کے بعد گلےشکوےختم ہوگئے۔وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین سے صحت سےمتعلق دریافت کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ کےفضل سے اب میں ٹھیک ہوں۔

ملاقات میں چوہدری برادران کےتحفظات دور ہوگئے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی نے آئندہ مل کر چلنےکا عزم کیا اور اتحادی جماعت نے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں