اشتہار

عمران خان اور مریم نواز میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ایک دوسرے کے خلاف ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے درمیان ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے اور بلواسطہ تنقید دوبدو زبانی حملوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔

عمران خان نے لیگی رہنما کو spoilt brat (بگڑی بچی) کہا تو مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سازشوں کا بادشاہ قرار دے دیا۔

- Advertisement -

 

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی اور کرپشن کے پیسے سے پرورش پانے والی بگڑی بچی مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججوں پر شرمناک اور نپے تلے حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے۔ یہ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں پھر چاہے یہ آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سے وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک میں جنگل کاقانون رائج ہو۔

جواب میں مریم نواز نے بھی پے درپے ٹوئٹ داغ دیے۔ لکھا۔ اوہ، طاقتور کیسے گر گئے۔ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ تم سازشوں کے بادشاہ رہے ہو۔ تم اپنے گاڈ فادر فیض اوراس کے ٹولے کی مدد سے انہی سازشوں پر زندہ اور پھلتے پھولتے رہے ہو لیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے۔ اب تم دیکھو اسی بگڑی بچی نے تمہیں ہرا دیا، اب تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کیلیے دفن ہو جائیں گے۔

 

لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے گریز کر رہے ہیں اور التوا کی بھیک مانگ رہے ہیں، جو آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے۔ پلستر شدہ ٹانگ آپ کو مزید نہیں بچائے گی۔ اٹھو اور قانون کا سامنا کرو۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں