اشتہار

عمران خان سمیت دیگر رہنما کل جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات معاملے پر جے آئی ٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات معاملے پر جے آئی ٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ پارٹی قائد سمیت رہنماؤں کو کل دوپہر ایک بجے سی سی پی او آفس لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت چیمہ، فرخ حبیب اور دیگر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی بار طلب کیے جانے پر صرف اسد عمر ہی پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ مقدمات لاہور کے تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں