اشتہار

’پرویزالٰہی پر بعض پی ٹی آئی ارکان نے اعتراض کیا لیکن عمران خان نے چپ کرایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی پر بعض پی ٹی آئی ارکان نےاعتراض کیالیکن عمران خان نےچپ کرایا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورکمیٹی میں بھی ق لیگ کےکردارپربات ہوئی لیکن عمران خان نےچپ کرایا کیونکہ عمران خان نےملک میں انتشارسےبچنےکیلئےمثبت فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست تو سارے ممبران نے کرنی ہے ہر شخص نےاپنی سیاست کرنی ہے جو ممبران اسمبلی اس وقت اسمبلی میں ہیں انہیں بھی اپنی سیاست دیکھنی ہے پیشگوئی کر رہا ہوں چوہدری برادران کے بچے ایک دوسرےکیخلاف الیکشن لڑیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دیکھ رہاہوں مستقبل میں مونس الٰہی اور سالک حسین آئندہ مدمقابل ہوں گے ق لیگ کےپارلیمانی سربراہ چوہدری شجاعت نہیں پرویزالٰہی ہیں، عمران خان نےکال دی توصورتحال تبدیل ہوسکتی ہے موجودہ حکمرانوں کو تو بھاگنا ہے ان کےچارٹرڈطیارےتیارکھڑےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے ایک مرتبہ پھرخود کو بےنقاب کیاہے زرداری بھائیوں کو لڑوانے پہنچ جاتے ہیں خود کو داغ ثابت کر رہے ہیں چوہدری شجاعت نےدوتین مرتبہ کہاکہ وہ پرویزالٰہی کیساتھ ہیں آصف زرداری کچھ بھی گیم کرسکتاہے،کوئی بھی گولی شولی دےسکتاہے پنجاب میں پرویزالٰہی جیت گئےتومرکزمیں بھی انہیں شکست نظرآرہی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں