تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کا گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہائی کورٹ سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےہائی کورٹ سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جس میں عمران خان نے گرفتاری درست قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے اور تضادات سےبھرپورہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آبادکوتوہین عدالت نوٹس بھی جاری کئےگئے، اسلام آباد ہائیکورٹ غیرقانونی حراست سے نکالنےمیں ناکام رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ غیرقانونی ہیں، انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کے بعد نیب نےنوٹس جاری نہیں کیا، جس190ملین کی کرپشن کا الزام ہے وہ سپریم کورٹ میں پہلےہی جمع ہوچکی ہے۔

دائر درخواست میں کہا ہے کہ حکومت جب چاہے تو 190 ملین کو کہیں بھی منتقل کر سکتی ہے، عدالتی حدودسےگرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ کےکئی فیصلےموجودہیں، میری زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار کو واقعے کیخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا حکم دیتے ہوئے 16 مئی تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -