منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’’عمران خان سے پہلے کسی پاکستانی لیڈر نے امریکا میں عوامی جلسہ کرنے کی ہمت نہیں کی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان سے پہلے کسی پاکستانی لیڈر نے امریکا میں جلسہ کرنے کی ہمت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دورۂ امریکا کے موقع پر واشنگٹن میں استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں، وزیراعظم امریکی دارالحکومت میں واقع کپیٹل ارینا میں پاکستانی عوام سے اہم خطاب بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائے گا کیونکہ سمندر پار پاکستانی عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا جلسہ تاریخی ہوگا کیونکہ ماضی میں کبھی کسی پاکستانی لیڈر نے امریکا میں جلسہ کرنے کی ہمت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

امریکا میں موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا نے کیپٹل ون ارینا کا دورہ کر کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دوپہر کمرشل فلائٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے، وہ پہلے دوحہ میں مختصر قیام کریں گے جس کے بعد کل واشنگٹن پہنچیں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ بھی امریکا پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم کل ہی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور شام کو کیپٹل ارینا میں عوام سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں