لاہور : تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کی کال دے دی اور کہا عوام لبرٹی چوک پہنچیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی میں احتجاج کی کال دے دی گئی، ٹکٹ ہولڈر،پارٹی عہدیداران،کارکنان فوری لبرٹی چوک پہنچیں۔
Liberty Chowk
Protest now.— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) May 9, 2023
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 9مئی کادن عمران خان کی گرفتاری کانہیں بلکہ پاکستان کی آزادی کادن ثابت ہوگا ، اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں،اگلا لائحہ عمل وہاں دیاجائے گا۔
۹ مئی کا دن عمران خان کی گرفتاری کا نہیں بلکہ پاکستان کی آزادی کا دن ثابت ہو گا انشاللہ۔ اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں۔ اگلا لاح عمل وہاں دیا جائے گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 9, 2023
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تضحیک آمیز اندازمیں گرفتاری کی مذمت کافی نہیں ، اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنے علاقے میں احتجاج کا حصہ بنیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی کارکنوں کوانصاف ہاؤس پہنچنے کی کال دے دی ہے۔