اشتہار

پی ٹی آئی کو بد نام کرنے والے خود رسوا ہونگے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جندال سے ملنے والے اور کلبھوشن کی حمایت کرنے والے اب ہمیں کہیں کہ ہم ملک دشمن ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘خبر’ میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ توڑ پھوڑ،جلاؤگھیراؤ کی بھرپورمذمت کرتےہیں،پاکستان تحریک انصاف پرامن جماعت ہےتشدد پریقین نہیں رکھتی، جوشرپسندپی ٹی آئی کو بدنام کرناچاہتےہیں وہ خود رسوا ہوں گے۔

پرتشدد واقعات کے بعد لیگی رہنماؤں کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ٹ آئی رہنما نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی حمایت کرنے والے اور بھارتی بزنس مین جندال سے ملنے والے آج ہمیں کہ رہے ہیں کہ ہم ملک دشمن ہیں۔

- Advertisement -

شہریار آفریدی نے الزام عائد کیا کہ جلاؤگھیراؤ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نہیں لوگ حکومتی تھے،عمران خان نے کئی بارآگاہ کیا کہ یہ لوگ سازشیں کررہے ہیں اور الیکشن سے فرار کا بہانہ تراش رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے پشاور میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی چار افراد جاں بحق ہوئے، کوہاٹ میں بھی تین افراد کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلایا گیا میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ پاکستانی نہیں ہیں۔

پروگرام خبر میں انہوں نے ارباب اختیار سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کا تمام چینلزپربائیکاٹ کیاگیاہے،سوشل میڈیاکوبند کردیاگیاہے آخرکیوں قوم کو گمراہ کیاجارہاہے، واضح کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ہر شہری کے دل میں عمران خان بستا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں