اشتہار

عمران خان قاتلانہ حملہ کیس : تینوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جےآئی ٹی نے تینوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس میں جےآئی ٹی نے تینوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع جےآئی ٹی نے کہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرایا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی اب تک یاسمین راشد،زبیرنیازی اورعمرفاروق کابیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

یاد رہے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں سی سی پی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر خان نیازی اور عمر فاروق نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر جے آئی ٹی نے واقعے کے حوالے سے تینوں رہنماؤں سے مختلف سوالات بھی کیے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو طلب کرے گی ، جس کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے گا اور کیس کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں