تازہ ترین

عمران خان پر حملہ پلانٹڈ تھا، لانگ مارچ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا، ملزم نوید کے وکیل کا دعویٰ

لاہور : گرفتار ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پر حملہ پلانٹڈ تھا، لانگ مارچ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ڈرامار چایا گیا ، وزیرآباد واقعہ پی ٹی آئی کا اپنا ڈیزائن کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فوادچوہدری نے کل جےآئی ٹی رپورٹ پر پریس کانفرنس کی، فواد چوہدری نے رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کو بے گناہ قرار دیدیا۔

ملزم نوید کے وکیل کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس کے مطابق معظم کا ملزم نوید سے تعلق نہیں بنتا، انھوں نے اپنی پریس کانفرنس سے آدھا کیس ختم کردیا۔

میاں داؤد نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بھونڈے اورسیاسی طریقےسےتفتیش کی ، واقعے کی ایف آئی آر نہیں ہوتی بلکہ جے آئی ٹی تشکیل دیدی جاتی ہے، جےآئی ٹی زمان پارک جاکر مرضی کے مطابق رپورٹ تیار کرتی ہے جبکہ جےآئی ٹی سے اچھی تفتیش وقوع پر موجود صحافیوں نے کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی وقوع کی جتنی بھی ویڈیوز ہیں ان کو ریکارڈ کاحصہ نہیں بنا رہی، معظم گارڈ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا اس ویڈیوکو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ملزم نویدفائرکی کوشش کرتا ہے توکارکن پکڑلیتا ہے اور ملزم نوید کے بھاگنے کے بعدپیچھے سےفائر ہواپھرمعظم کوگرتے دیکھا گیا ہے۔

میاں داؤد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےگارڈز کےاسلحہ کا فرانزک نہیں ہوا نہ اس کا ریکارڈ ہے، واقعے کے بنیادی حقائق اور معلومات کو ضائع کیا گیا ہے ، جے آئی ٹی آج بھی صحیح تفتیش کرے تو معاملہ حل ہوسکتاہے، پہلے فائر کے بعد دوسرے فائرکی آوازعمران خان کے کنٹینر سے ہوئی۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر معظم کےقتل کا مقدمہ نہ بنے اس لئے جےآئی ٹی نے حقائق بدل دیئے، جےآئی ٹی نے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کے بیانات غائب کرنے کی کوشش کی۔

وکیل نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کا کوئی کردار ثابت نہیں ہورہاہے ، ملزم نوید کا اب تک 45 دن کا ریمانڈ ہوچکا ہے ، ملزم نوید کی والدہ کوسامنے بٹھا کر مرضی کے بیانات لینے کی کوشش ہورہی ہے۔

ملزم کے وکیل نے سوال کیا کہ اعجاز چوہدری کو کیسے ایک دن پہلے پتہ چل گیا کہ یہ واقعہ ہوسکتاہے، اعجاز چوہدری بتائیں واقعے سے قبل انکو کس نے بتایا تھا کہ یہ ہونےجارہاہے، جو کام انھوں نے کرنا ہوتا ہے اس کا شور یہ خود ہی پہلے سے کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ فواد چوہدری اور عمران خان کے پاس کیسے پہنچی ، یہ وزیرآبادپرحملےکی ایف آئی آر کرانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

میاں داؤد نے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کے لانگ مارچ کو دوبارہ زندہ کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، کبھی یہ کہتے ہیں عمران خان کو 8 اورکبھی کہتے ہیں 4گولیاں لگیں، وزیرآباد واقعے میں معظم گوندل کا قتل رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی نے ٹائیگر فورس کا کردار ادا کرکے واقعے کی تفتیش کی یہ افسوسناک ہے، فرانزک رپورٹ نے ان کا سارا پول کھول دیا ہے، ملزم نوید پر الزام ثابت نہیں ہورہا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ معظم گوندل کےقتل پرعمران خان اورگارڈ کیخلاف مقدمہ ہوناچاہئیے اور کنٹینر سے گولی چلنے کی آواز آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ملزم نوید کے وکیل نے کہا کہ وزیرآباد واقعے پر یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہےہیں، عمران خان کے زخم کی ویڈیو دیکھی ایک نشان ہے ،8 گولیاں کہاں سے لگ گئیں، کنٹینر کے جنگلے کونقصان نہ پہنچا مگرعمران اسماعیل کے کپڑوں سے 5گولیاں گزاردیں۔

میاں داؤد کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے میرٹ پر تحقیقات نہیں کی،اس جے آئی ٹی کو نہیں مانتے ، جے آئی ٹی نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کو نظرانداز کیا۔

یہ پروپیگنڈاکرتے ہیں کہ ایف آئی درج نہیں ہوتی، مجھے کہیں میں ایف آئی آردرج کراتاہوں، وزیرآباد واقعہ پی ٹی آئی کا اپنا ڈیزائن کیاہوا ہےاوراس کی کوئی حقیقت نہیں۔

Comments

- Advertisement -