تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عمران خان کی کل 8 مقدمات میں ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی، سرکلر جاری

عمران خان کی 8 مقدمات کی درخواست ضمانت کی سماعت پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پر پیشی پر رجسٹرار کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 مقدمات کی درخواست ضمانت کی کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔ یہ سماعت دوپہر ڈھائی بجے ہوگی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

اس پیشی کے حوالے سے رجسٹرار کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے اور عدالت عالیہ نے آئی جی اسلام آباد اور ضلع انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے جاری سرکلر کے مطابق کورٹ روم نمبر ایک میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔ تاہم عدالت کے ملازمین، عملہ خصوصی پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جب کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -