اشتہار

موجودہ حکومت ‘باجوہ’ کا تحفہ ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی ۤآئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے باجوہ کو کہا تھا کہ ان سے ملک نہیں چلے گا، حکومت مت گرائیں لیکن اس کے باوجود ہماری چلتی ہوئی حکومت کو ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے اہم خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت باجوہ کا تحفہ ہے، بند کمروں میں ایک شخص نے کہا کہ عمران خطرناک ہے اسے ہٹاؤ اور شہباز و اسحاق ڈار کو لاؤ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے خاتمے سے متعلق میں نے باجوہ کو کہا تھا کہ ان سے ملک نہیں چلے گا، حکومت مت گرائیں، باجوہ کو سمجھانے کے لئے اپنے وزیر خزانہ کو بھی بھیجا لیکن ہماری چلتی ہوئی حکومت کو ختم کردیا گیا۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میری پوری کوشش کی ان کے آنے سے پہلے الیکشن ہوجائیں، آئین میں بھی واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل کےبعد نوے دن میں الیکشن ہوں،سپریم کورٹ کے پندرہ ججز نے بھی یہی کہا کہ نوے روز میں الیکشن ہونے ہیں مگر موجودہ نگراں حکومت نے الیکشن نہیں کرانے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس نگراں سیٹ اپ میں کے پی میں مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بٹھادیا گیا جبکہ پنجاب میں شہباز کے کارندے بیٹھے ہیں، یہ تو اکتوبر تک بیٹھے ہیں انہوں نے کسی صورت الیکشن نہیں کرانے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے کہہ دیا کہ پنجاب کے الیکشن وقت پر ہوں،اسی سپریم کورٹ نے ہمارے الیکشن کرانےکو مسترد کردیا تھا، ہمارے لئے رات بارہ بجےعدالتیں کھلنے کی مجھےتکلیف ہوئی لیکن کبھی کچھ نہیں کہا۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہم نے الیکشن مہم شروع کی تو انہوں نے تشدد شروع کردیا، مذاکرات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد الیکشن کرالیں، میں کہہ رہا ہوں کہ ان کی نیت خراب ہے یہ صرف ٹائم لینا چاہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ یہ کیوں اکتوبر میں الیکشن کرانا چاہتے ہیں؟ کیا اکتوبر میں کوئی کارنامہ کردینگے کہ ان کی مقبولیت بڑھ جائے گی؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی کہتا ہوں کہ الیکشن کرا لو ملک بحران سےنکل جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں