تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں کیلیے حمزہ شہباز کو آج ہی خط لکھا جائے گا

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو آج ہی خط لکھا جائے گا جس میں ان سے نام مانگے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل اور نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کیلیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی سینیئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اچھی شہرت کے حامل بیورو کریٹ، سابقہ ججز اور سماجی شخصیت کے ناموں پر غور ہوگا اور پی ٹی آئی رہنما اس عہدے کے لیے نام پارٹی چیئرمین عمران خان کو دیں گے۔ عمران خان ق لیگ سے باہمی مشاورت کے بعد 3 ناموں کی منظوری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی کے ناموں کے لیے آج ہی حمزہ شہباز کو خط لکھا جائے گا۔ 3 نام اپوزیشن لیڈر دے گا اور 3 نام حکومتی اتحاد کی جانب سے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ روز گورنر بلیغ الرحمٰن کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھجوا دی تھی۔

آج صبح گورنر پنجاب سے اسمبلی تحلیل کی سمری ملنے کی تصدیق کردی تھی۔ آئین کے مطابق گورنر اگر نے سمری پر دستخط نہ کیے تو 48 گھنٹوں بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -