اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا، اجلاس میں نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقریرکاجائزہ لیاجائےگا۔
عمران خان کی زیرصدرات اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارپرفرد جرم عائد ہونےکا معاملہ بھی زیربحث آئےگا جبکہ اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات کےمعاملے پربھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی۔
عمران خان نے نعمان وزیراورکیتھ ولیمزسمیت تمام سینیٹرزکوبھی اجلاس میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹرزکارکردگی رپورٹ لےکر4 بجے بنی گالہ پہنچیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ساتوں سینیٹرزآج اپنی کارکردگی رپورٹ عمران خان کودیں گے اورعمران خان سینیٹرزکو پارلیمانی امورسے متعلق نئے اہداف بھی سونپیں گے۔
نا اہل وزیراعظم کوملنےوالا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے‘ عمران خان
واضح رہے کہ گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری اور جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیراعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے۔