تازہ ترین

عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی قائم کریں ملک ترقی کرے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی قائم کر دیں تو ملک اوپر اٹھ جائے گا۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ 13 جماعتیں ہمارے خلاف اکٹھی ہیں، یہ سب الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں عمران خان نااہل ہو کر جیل جائے، ان کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو توڑا جائے اور الیکشن اگلے سال بھی نہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ اوپر بیٹھ کر ملک کا خون چوستا ہے اور انہیں بار بار این آر او دے دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، میں ان کو سیاستدان نہیں مانتا جو چوری کر کے این آر او لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدا، ساری قوم یہ دیکھ رہی تھی حرام کا پیسہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد میں عوام میں نکلا اور انتشار کا رستہ نہیں چنا، آج 70 فیصد پاکستانی الیکشن چاہتے ہیں، عام انتخابات ہونے چاہیے ملکی معیشت تیزی سے دلدل میں دھنس رہی ہے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

Comments

- Advertisement -