ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ، جس میں استدعا کی ہے کہ پیمرا کا براہ راست تقرر نشر کرنے پر پابندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تقریر میں ذمےداروں کےخلاف قانونی کارروائی کی بات کی تھی، قانونی کارروائی کا حق قانون نےبطور شہری دے رکھا ہے۔

دائر درخواست میں کہا ہے کہ میری تقریر کو غلط طور پرنفرت انگیز تقریرکےطورپر لیا گیا ، کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کیس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں