جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران عباس وزیر اعظم کی حمایت میں جلسہ گاہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عمران عباس نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کی لوکیشن مینشن کی اور پیغام پر لکھا۔

عمران عباس نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ اسلام آباد کے جلسے میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے دوسری تصاویر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی پاکستان کے عوام کے بہتر مستقبل کی آخری امید ہیں۔

اس سے قبل معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لکھا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں بلکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔“

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں