اشتہار

عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قانونی ماہرین نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کردیا اور کہا ایک بارجب اسمبلی تحلیل پر سمری گورنر کوجائے تو وہ روک نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کردیا اور عمران خان نے نہایت باریک بینی سےقانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ بھی کیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان نے قانون ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے،قانونی ماہرین نے بتایا کہ ایک بارجب اسمبلی تحلیل پر سمری گورنر کوجائے تو وہ روک نہیں سکتا۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ گورنر کوجانیوالی سمری کے 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہو جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے3ہفتےسےزائداسمبلیوں کی تحلیل پرقانونی ماہرین سےمشاورت کی، عمران خان آج اورکل پارٹی رہنماؤں،ارکان سے مزید مشاورت کریں گے۔

جس کے بعد عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل و دیگر امور پر اعلانات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں