تازہ ترین

17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دوں گا،عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا کہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دینے جارہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں ویڈیو لنک سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ سترہ دسمبر لبرٹی چوک پر ایک بڑے جلسے میں پنجاب اور کےپی کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دوں گا۔

انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ انہیں خوف ہےکہ ابھی الیکشن کرائے تو عوام انہیں مسترد کردیں گے، شکست کے بعد یہ لوگ یہ لوگ پھرباہر بھاگ جائیں گےاور دوبارہ لوٹنےکیلئے ملک آئیں گے۔

ہم تباہی کےکنارے پرکھڑے ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کےکنارے پرکھڑے ہیں،معیشت کیساتھ ملک بھی تباہ ہورہاہے، ملکی حالات اس سطح پرپہنچ چکے کہ ایکشن نہ لیا تو بہت نقصان ہوسکتاہے، سیاسی عدم استحکام کے باعث بےروزگاری بڑھی ہوئی ہےاورمہنگائی سےغریب آدمی پریشان ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ زندگی کےتجربے سے کہتا ہوں کہ بناناریپبلک میں بھی ایسےاقدامات نہیں دیکھے، کوئی ایک ملک بتادیں جہاں قانون کی بالادستی نہ ہواور وہ خوشحال ہو، کوئی ایسا ملک بتادیں جہاں قانون کی حکمرانی ہواور وہ غریب ہو۔

منصوبہ بندی کرکے پاکستان اس طرف دھکیلا جارہا ہے

سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی منصوبہ بندی کرکے ہمارےملک کو اس طرف لےجارہاہے،ملک کو بحرانوں کی جانب دھکیلاجارہاہے،سب سے کہتاہوں،اداروں سےبھی بات کررہاہوں،پاکستان نیچےجائےگا تو سب اس سے متاثر ہوں گے۔

قطعی اسٹیبلشمنٹ سےمدد نہیں مانگ رہا

انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہاہے کہ جیسےمیں اسٹیبلشمنٹ سےمدد مانگ رہاہوں، میں قطعی اسٹیبلشمنٹ سےمدد نہیں مانگ رہا،چاہتا ہوں وہ نیوٹرل ہو،چاہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو تاکہ عوام کا ان پراعتماد بڑھے، کسی صورت نہیں چاہتا کہ ہماری فوج کمزورہواور ہماری آزادی چلی جائے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ مضبوط اس وقت ہوگی جب وہ نیوٹرل ہوگی۔

میری آوازدبانے کیلئےقاتلانہ حملہ کیا گیا

اپنے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میری آوازدبانے کیلئےقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا،یہ منہ بند نہیں ہوگا، جب تک جان ہے ملک کی حقیقی آزادی کیلئےبات کرتارہوں گا اور اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Comments

- Advertisement -