تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہواہے ، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کلاشنکوف استعمال ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

بعد ازاً اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -