اشتہار

عمران خان کا آج دوبارہ قوم سے خطاب کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ گرفتاریوں اور الیکشن کی تاریخ نہ ملنے سے متعلق گفتگو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج دوبارہ قوم سےخطاب کافیصلہ کرلیا ، ان کا خطاب سہ پہر3 بجے کے بعد متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے نکات پرمشاورت جاری ہے ، اپنے خطاب میں عمران خان گرفتاریوں،الیکشن کی تاریخ نہ ملنےپر حکمت عملی پرگفتگو کریں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف نے تسلیم کرلیا کہ میری حکومت گرائی، مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ تسلیم کرینگے کہ میری حکومت گرانیوالا کون تھا؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کا فیورٹ شہبازشریف تھا،سابق آرمی چیف نے فیصلہ کیا تھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنوانا ہے،ذمہ دار بھی وہ آدمی ہے جس نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران حکومت گرانی ہے،شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ انہوں نے پہلے سے ہی کرلیا تھا،ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ،حکومت گرانے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں