جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی: پروفیسر اشوک سوین

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن: اپسالہ یونی ورسٹی سویڈن میں پروفیسر اور انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروگرام کے ڈائریکٹر اشوک سوین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عالمی تناظر میں مودی کو شکستِ فاش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پیس اینڈ کنفلیکٹ ریسرچ سے وابستہ پروفیسر اشوک سوین نے بھی نریندر مودی کی پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مقابلے میں شکست کا اقرار کر لیا ہے۔

[bs-quote quote=”مودی آئندہ دنوں میں محاذ آرائی کو بڑھائیں گے، ان کا طرزِ سیاست ہٹلر کی نازی سوچ پر مبنی ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پروفیسر اشوک” author_job=”سویڈن”][/bs-quote]

اشوک سوین نے کہا کہ مودی جو کر رہے ہیں اس کی بہت پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی، مودی پاکستان سے دشمنی کے کارڈ پر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

بھارتی نژاد سویڈش پروفیسر نے کہا کہ مودی الیکشن کے لیے اپنی فوج کو استعمال کر رہے ہیں، مودی آئندہ دنوں میں محاذ آرائی کو بڑھائیں گے، ان کا طرزِ سیاست ہٹلر کی نازی سوچ پر مبنی ہے۔

اشوک سوین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ رویہ سامنے آ رہا ہے، عمران خان خطے میں امن چاہتے ہیں، جب کہ مودی کا تو تعلق ہی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر اشوک سوین اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مودی حکومت پر مسلسل تنقید کرتے آ رہے ہیں، انھوں نے تین سال قبل کہا تھا کہ مودی نئے بھارت کو ماضی کی طرف لے جائے گا۔

پروفیسر اشوک عمران خان کے طرزِ حکومت کی بھی متعدد بار تعریف کر چکے ہیں، آج انھوں نے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض چوہان سے وزارتِ اطلاعات پنجاب کے قلم دان کے واپس لیے جانے کے حکومتی اقدام کی بھی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں