اشتہار

وزیراعظم شاہد خاقان اوراحسن اقبال فوری طورپراستعفیٰ دیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان ، وفاقی وزراء احسن اقبال اور زاہد حامد کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

یہ مطالبہ چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت نے حالات کو اس نہج تک پہنچادیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے استعفیٰ کے سوا اور کوئی حل نظر نہیں آتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیئےکیوں کہ کٹھ پتلی کابینہ اس اہم اور حساس معاملے کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔

- Advertisement -

 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو فوری طور پر شائع کرے جس میں قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اگر حکومت پہلے ہی اس رپورٹ کو شائع کردیتی تو یہ معاملہ یہاں تک نہیں پہنچتا اور حالات گھمبیر صورت اختیار نہیں کرتے جب کہ ملک میں انارکی سی صورت حال بھی پیدا نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں