اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ معاہدے کی خبروں پر دو ٹوک اعلان کیا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کےاعلان تک اسلام آبادمیں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کی خبروں سے متعلق کہا کہ افواہیں اور غلط معلومات کہ ڈیل ہو گئی ایسا بالکل نہیں، اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں ،کسی ڈیل کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کےاعلان تک اسلام آبادمیں رہیں گے، اسلام آباد اور پنڈی کے تمام لوگوں کو جوائن کرنےکیلئےکال کی جاتی ہے۔
Rumours & delib disinfo that a deal has been done. Absolutely not! We are moving towards Islamabad & no question of any deal. We will remain in Islamabad till announcement of dates for dissolution of assemblies & elections are given. Calling all ppl of Islamabad & Pindi to join
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں معاہدے اور مذاکرات سےمتعلق اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی افوا سازکارخانوں کی اختراع ہیں، سمبلیاں تحلیل کرکےفوری انتخابات کےانعقاد کی تاریخ کا اعلان کریں ، قوم واپس لوٹ جائےگی۔ وگرنہ حقیقی آزادی مارچ جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک کہیں نہیں جائیں گے۔
معاہدے اور مذاکرات کےحوالے سےتمام اطلاعات بے بنیاد، حکومتی افواہ ساز کارخانوں کی اختراع ہیں۔اسمبلیاں تحلیل کرتےہوئےفوری انتخابات کےانعقاد کی تاریخ کا اعلان کریں، قوم واپس لوٹ جائے گی۔ وگرنہ #حقیقی_آزادی_مارچ جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک کہیں نہیں جائیں گے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 25, 2022
اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہر قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے شرکا سے سوال کیا تھا کہ راستےمیں رکاوٹیں ہیں، کیا آپ ان کنٹینرز کو ہٹانے کیلئےتیار ہیں۔
عمران خان نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چوروں کا ٹولہ ہےجس میں امریکا کے نوکر اور کرپٹ ترین لوگ ہیں، یہ ٹولہ خوف زدہ ہے جس نے پورے پاکستان میں کنٹینرز لگادیئے، ہمیں عوام سے کوئی ڈر نہیں بلکہ ان کو عوام سے خوف ہے، انہوں نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، رات کو گھروں میں چھاپے مارے، پولیس نےدیواریں پھلانگ کر ہمارے لوگوں کو پکڑا اور تنگ کیا۔