جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اس سے قبل ترجمان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کا اظہار کر رکھا ہے۔ وہ آج کل چھٹیاں منانے اپنے بیٹوں کے ساتھ لندن میں ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اسے بے بنیاد خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی نہیں کی۔ وہ جب بھی شادی کریں گے دھوم دھام سے کریں گے اور باقاعدہ اعلان کریں گے۔

دن کے آغاز سے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ مانیکا خاندان سے عمران خان کے روحانی تعلقات ہیں۔

ایک روز قبل ایک انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا ہے۔ تیسری شادی کرتے وقت وہ محتاط رہیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی تاہم ان کی پہلی شادی 9 سال بعد 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

عمران خان دوسری بار معروف صحافی ریحام خان سے 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں