ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان توشہ خانہ میں تحائف جمع کرانے والوں میں سب سے آگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ میں تحائف جمع کرانے والوں میں سب سے آگے ہیں ، عمران خان نے مختلف ممالک سے ملنے والے 111 تحفوں میں سے 50 تحفے جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ میں تحائف جمع کرانے والے سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ میں تحائف جمع کرانے والوں میں سب سے آگے ہیں ، عمران خان نے مختلف ممالک سے ملنے والے 50 تحفےجمع کرائے، انھیں مختلف ممالک سے 111 تحفے ملے۔

- Advertisement -

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور انکی فیملی نے توشہ خانہ سے 885 تحائف لیے۔

دستاویز کے مطابق نواز شریف اور ان کے خاندان نے توشہ خانہ سے 55 تحفے لیے جبکہ نواز شریف اوراہلخانہ کوملنے والے 10 تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے۔

دستاویز میں بتایا کہ سابق صدر آصف ذرداری نے توشہ خانہ سے 181 تحفے لیے اور بلاول بھٹو زرداری کومختلف ممالک سے 13 تحفے ملے، بلاول بھٹو نے 4 تحفے توشہ خانہ میں جمع کرائے 4 ان پراسس ہیں۔

صدر عارف علوی اوران کے اہلخانہ نے توشہ خانہ سے 130 تحفے لیے ، 3 تحفے جمع کرائے اور 24 ان پراسس ہیں۔

شہباز شریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم توشہ خانہ سے 24 تحائف ، شاہد خاقان عباسی اور فیملی نے توشہ خانہ سے 33 مختلف تحائف لیے جبکہ راجہ پرویز اشرف نے بھی توشہ خانہ سے 11 تحائف لیے۔

اس کے علاوہ پرویزمشرف مرحوم اور اہلخانہ نے توشہ خانہ سے 119 تحفے لیے جبکہ میر ظفراللہ خان جمالی نے اپنے دور میں توشہ خانہ سے 85 زائد تحائف لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں