تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے تمام صورتِ حال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کل دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا، اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے، عمران خان

اجلاس میں شہباز گل کے معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ احتجاجی مظاہروں اور پنجاب میں کارروائیوں سے متعلق بڑے فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

اجلاس میں بابر اعوان، فیصل چوہدری، اسد عمر، شیریں مزاری اور فیصل جاوید نے شرکت کی۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے شہباز گل کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی۔

عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اس کی بھرپور تیاری کریں۔

Comments

- Advertisement -