جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہٹانے کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے مونس الٰہی نے اہم ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ آپ کی دی ہوئی ہے، خان صاحب آپ جس طرح کہیں گے اسی طرح ہوگا۔

پنجاب حکومت طریقہ کار نکال کر آئی جی پنجاب کو فارغ کرے گی۔ آئی جی پنجاب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اختلاف ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں