تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کی نااہلی پر عوام سراپا احتجاج، فیض آباد میں پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قراردئیے جانے پر عوام نے سخت ردعمل اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ملک کے کئی شہروں نے پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد احتجاج کے لئے نکل آئی۔

کراچی میں عوام کا سخت ردعمل

کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی خبر سنتے ہی کراچی کے مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن کے کیخلاف کورنگی میں کارکنان کا احتجاج کیا، اس احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر کررہے ہیں۔

اسی طرح پی ٹی آئی کارکنوں نے شارع فیصل پراحتجاج کیا اور متعصابہ فیصلے کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کا اعلان پر پولیس کی بھاری نفری شارع فیصل پر پہنچی ان کے ہمراہ قیدیوں کی وین اور واٹر کینن بھی ہے۔

پولیس حکام کا موقف ہے کہ کسی کو بھی سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

ادھرممکنہ احتجاج کے پیش نظر صوبائی الیکشن کمیشن کےباہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کےمرکزی گیٹ کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ آفس کے باہرپولیس کی نفری اور موبائل تعینات کردی گئی ہے۔Image

اسلام آباد میں پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

عمران خان کی نااہلی کیخلاف بہارہ کہو میں عوام نے شدید احتجاج کیا، پُرامن مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے جوکہ الیکشن کمیشن کے خلاف اور عمران خان کے حق میں سخت نعرے بازی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان نااہل قرار

فیض آباد انٹر چینج پر پی ٹی آئی اور عوام کے پُرامن احتجاج کے دوران پولیس نے بہیمانہ شیلنگ کردی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی

پشاور میں بھی عوام سراپا احتجاج

عمران خان کی نااہلی فیصلے کے خلاف عوام کی بڑی تعداد موٹروے ٹول پلازہ پر جمع ہوئی اور انہوں نے عمران خان کے حق اور الیکشن کمیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کارکنان نے ٹائر جلا کر ٹریفک کو معطل کردیا جس کے باعث حیات آباد فیز تھری چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور میں عوام کا شدید احتجاج

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور فیروز پور روڈ بند کر دی ہے ، کینال روڈ پر بھی ٹریفک بلاک ہو گئی ، پی ٹی آئی ورکرز نے شاہدرہ چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

کلمہ چوک میٹرو سٹیشن پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث میٹرو بس سروس بھی معطل ہو گئی ہے، پی ٹی آئی ورکرز کے احتجاج کے باعث جیل روڈ فوارہ چوک کے مقام پر بھی ٹریفک بند ہے۔

Comments

- Advertisement -