The news is by your side.

عمران خان کا پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کے دلخراش سانحے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں سوار تمام 6 افراد کی شہادت پر افسوس ہوا۔ شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دعائیں ہیں اور ان سے تعزیت کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کو جاننے کا شرف حاصل ہوا۔ وہ اعلیٰ پیشہ ور افسراور ایماندار انسان تھے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا تھا آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور کمانڈر کوئٹہ سمیت6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حادثے کا شکار بدقسمت ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سےملا، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت افسران شہید ہوگئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں